چوہدری پرویز الہیٰ

حماد اظہر ، یاسمین راشد اور محمود الرشید کے گھروں پر دہشتگردی جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہے،چوہدری پرویز الہی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماد اظہر ، یاسمین راشد اور محمود الرشید کے گھروں پر دہشتگردی جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہے میں نے شفقت محمود ،اعجاز چوہدری ، حماد اظہر ، سعدیہ سہیل رانا اور محمود الرشیدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا

انہوں کہا کہ بطور کسٹوڈین آ ف ہاوس میرا فرض ہے کہ ایم پی ایز کے حقوق کی حفاظت کروں جن ایم پی ایز کے گھروں پر پولیس چھاپے ماررہی ہے ان کی چھاپوں کی ویڈیوز بنالیں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ان چھاپوں کی ویڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں پیش کیا جائیگا ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاون سے زبردستی حراست میں لیا گیا ان کا مزید کہنا تھاکہ شریف خاندان ، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگالیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پرامن احتجاج کو ظالمانہ طریقے سے روکنا شہبا زشریف اور حمزہ شہبازکی نااہلی کا ثبوت ہے ۔

چیف سیکرٹری اور پنجاب کی انتظامیہ گرفتاریاں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرے ۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگالیں وہ آزادی مارچ کو روک نہیں سکتے ۔ راستے کی بندش عوامی جذبات کو روک نہیں سکتی ۔ پی ٹی آئی کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔