حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کیخلاف سرکاری ملازمین پر حملے کا مقدمہ درج، 70 ساتھی بھی نامزد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کارسرکار میں مداخلت پر حلیم عادل شیخ پر سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ستر ساتھی بھی نامزد ہیں، مقدمے میں اقدام قتل اور مالی نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن بڑی سیاسی ہلچل میں تبدیل، ملیرمیمن گوٹھ اور گڈاپ پر کئی فارم ہاوسزمسمارکیے گئے تو حلیم عادل شیخ اور کارکنوں نےآپریشن کے خلاف احتجاج کیا، سپرہائی وے بلاک کردیا۔ بلاول بھٹو اور وزیراعلی کے خلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔ پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا دہرا معیار سامنے آیا، پنجاب میں کارروائی ہوتی تو وزیراعظم شاباش دیتے۔ پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد سپرہائی وے کھول دیا گیا۔