کراچی (رپورٹنگ آن لائن )کراچی میں سندھ حقوق ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر اسٹیل ٹاون موڑ کے قریب گاڑی روک کر حملہ کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکن اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزسندھ حقوق ریلی کے حوالے سے گلشن حدید میں کیمپ لگایا گیا تھا جس میں حلیم عادل شیخ بھی آرہے تھے۔مقدمے کے متن کے مطابق اسٹیل ٹاون موڑ پر کچھ افراد نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی روکی اور دروازے کو لاتیں مار کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
مدعی مقدمے کا موقف ہے کہ ملزمان نے حلیم عادل شیخ اور ان کی ٹیم کو جان سے مارنے کے لیے حملے کی کوشش کی تھی۔