حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سپریم کورٹ میں سیاسی کیسز میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں آئی جی سندھ، سی سی پی او کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مقف اپنا یا ہے کہ عدالت عظمی کہہ چکی ہے کہ سیاسی کیس میں دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگ سکتی، سندھ پولیس نے دہشت گردی کا کیس بناکر توہین عدالت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے ڈی آئی جی نعمان صادق، تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ اور تفتیشی افسر کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی۔