کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم کراچی کی ملیر کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ، تاہم ملزمان کی جانب سے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا گیا ،
اس موقع پر حلیم عادم شیخ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور ہمارے فارم ہاوس پر کارروائیاں کی گئیں ، تاہم ملیر کورٹ نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ، آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔









