انقرہ (رپورٹنگ آن لائن )میگا ہٹ ترک سیریل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجک نے پاکستان سے اپنے مداحوں کے لئے اردو میں ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔
پاکستان سے آنے والے اپنے مداحوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ان کی آواز سننے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہیں ، بلجک نے اپنے حالیہ پیغام کو اردو اسکرپٹ میں شیئر کیا ، جس میں لکھا ہے ، “میرا واحد نمائندہ اور آفیشل مینیجر ڈیوگو ڈاروکن سیسی ھے۔ آپ باہمی تعاون کے لیے اس سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شیئر کرتے ہوئے کہا ، “میں ترکی نے آج تک ترکی سے باہر کسی بھی کمپنی سے کوہی بھی معاہدہ نہیں کیا۔اور نہ ہی میں کسی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہوں۔