حلیمہ سلطان 228

حلیمہ سلطان کا افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار

استنبول (ر پورٹنگ آن لائن)عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسرا بلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر افغان خواتین کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے مطابق اب مقامی افغان خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کیلئے ایک محرم مرد کے ساتھ کو اور برقعہ پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ترک زبان میں لکھا کہ پچھلے سال 20 ستمبر کو افغانستان میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ اب بچے کے شناختی کارڈ پر ماں کا نام بھی درج کیاجائے گا’انہوں نے لکھا کہ ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا آج خواتین نے افغانستان میں اپنی آزادی کھو دی۔اسرا نے لکھا کہ ہمیں پوری دنیا میں خواتین کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں