حلیمہ سلطان

حلیمہ سلطان نے نے پھر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بیلگیچ) نے ایک مرتبہ پھر اپنی دلکش تصویر اور لکس شیئر کر کے لوگوں کی توجہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کی طرف کرالی۔

اسرا بیلگیچ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی جو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو بےحد پسند آئی۔ اداکارہ کی تصویر کو 6لاکھ 21ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا اور ان کے اکاونٹ پر سیکڑوں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔اسرا بیلگیچ اپنے کام سے متعلق آگاہ اور اپنی دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں۔