منال خان

حقیقی زندگی میں نیشا نہیں منال ہوں،اداکارہ منال خان

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن ) اداکارہ منال خان نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں نیشا نہیں منال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل’’ جلن‘‘ میں نیشا کا کردار ادا کرنے کے بعد لوگ ان سے کہتے ہیں کہ کیا آپ حقیقی

زندگی میں بھی اپنے بہنوئی منیب بٹ کے ساتھ ایسا کرتی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ نیشا ان کا ایک کردار ہے

اور وہ حقیقی زندگی میں نیشا نہیں بلکہ منال ہیں اور ان کی نظر میں رشتوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔