اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں ہر بد معاشی کا جواب دیا جائےگا‘سیالکوٹ میں ریاستی اداروں نے امپورٹڈ کرپٹ و جرائم پیشہ حکومت کی سرپرستی میں تحریکِ انصاف کے رہنماوں اور کارکنان پر آنسو گیس کا استعمال کیا ‘عثمان ڈار اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا ‘مقامی لیڈر شپ کو پنجاب پولیس نے قاتل وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایماء پر جلسے کو روکنے کیلئے گرفتار کیا ‘یہ آگ جو امپورٹڈ حکومت اور ان کے ھینڈلرز نے سیالکوٹ سے لگائی ہے یہاں تک محدود نہیں رہے گی اور پورے ملک میں پھیل جائے گی۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےجاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں قاسم سوری نے لکھا کہ سیالکوٹ جلسہ گاہ میں ریاستی اداروں نے امپورٹڈ کرپٹ و جرائم پیشہ حکومت کی سرپرستی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنان پر آنسو گیس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں قاسم سوری لکھتے ہیں کہ عثمان ڈار اور کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حقیقی آزادی کی جنگ میں ہر بدمعاشی کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ عثمان ڈار، عمر ڈار، حافظ حامد رضا، علی اسجد ملہی، مہر کاشف، سعید احمد بھلی، بیرسٹر جمشید غیاث، اور دیگر مقامی لیڈر شپ کو پنجاب پولیس نے قاتل وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایماء پر جلسے کو روکنے کے لیے گرفتار کیا ہے۔قاسم سوری نے لکھا کہ یہ آگ جو امپورٹڈ حکومت اور ان کے ھینڈلرز نے سیالکوٹ سے لگائی ہے یہ اب یہاں تک محدود نہیں رہے گی اور پورے ملک میں پھیل جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے اب تک کے لاکھوں لوگوں کے اجتماعات میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا لیکن تم لوگوں نے آج اپنی نسلی بیغرتی دکھا ہی دی۔