ڈائیریکٹر ایکسائز

حقوق کی بات کرنے پر ڈائیریکٹر ایکسائز کی ایپکا کو دھمکی۔

حسن احمد۔۔

ایپکا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور نے حقوق کی بات کی تو ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور محمد آصف آپے سے باہر ہوگئے اور ایپکا عہدے داروں کو دھمکیاں دے ڈالیں۔
 ڈائیریکٹر ایکسائز
دو روز قبل ایپکا کے اجلاس میں صدر چوہدری ابو حریرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک موٹر برانچ کے اہلکار روڈ چیکنگ کرتے ہیں جس کے لئے نہ تو اضافی الاونس دیا جاتا ہے نہ ہی فیول دیا جاتا یے حکومت سے ملنے والے فنڈز افسران کھا جاتے ہیں۔
دفتر میں سٹیشنری اور یونیفارم کے کے لئے الاونس نہیں دیا جارہا۔اضافی کام لینا ہے تو اوور ٹائم دیا جائے۔
ایپکا اجلاس کی خبر شائع ہونے پر ڈائیریکٹر ایکسائز ریجن سی لاہور محمد آصف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایپکا عہدے داروں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے دھکمیاں دیں۔ جس پر موٹربرانچ کے ملازمین نے افسوس اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا یے کہ ڈائریکٹر ریجن سی مخصوص انسپکٹراور ڈی پی اوز کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور جانبداری برت رہے ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتا۔

ملازمین نے ڈی جی و سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ ریجن سی کے معاملات کو خود دیکھیں