کنور محمد دلشاد

حقائق پوشیدہ ر کھنے والے وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف الیکشن کمیشن کاروائی کا مجاز ہے، کنور محمد دلشاد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) کنور محمد دلشاد سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فانڈیشن نے پینڈورا پیپرز لیکس کے حوالے سے جن وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کا نام آیا ہے ان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 4568955167168174۔ اور 137 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کاروائی کرنے کا قانونی طور پر مجاز ہے۔ جنہون نے حقائق چھپائے کرپٹ پریکٹس کے تحت انکی رکنیت کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔

کنور محمد دلشاد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی کہ ملک کے وسیع ترین مفاد کے تحت اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے جن وزرا کے نام پینڈورا پیپرز میں آئے ہیں ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے اور ساتھ ہی انکے سالانہ گوشواروں کا بھی معائنہ کرے۔ اگر انہوں نے حقائق پوشیدہ رکھے ہیں تو آئین کے آرٹیکل 62(1) ایف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دیا جائے