اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کہا کہ حضورﷺنے ریاست مدینہ کے رہنمااصول وضع کئے، حضورﷺنے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور بطورقوم،ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا ہے۔