شیخوپورہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہرایم این اے نے یوم ولادت النبیۖ کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اپنے ایک تہنیتی پیغام کہا کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے کہ حضرت محمدۖ رحمتہ اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور ان کی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی، اس مبارک دن پر نبیۖ کے اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی اتحاد واتفاق اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے عزم کی ضرور ت ہے
برجیس طاہر نے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کے امتی ہیں جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا، انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہۖ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے،
برجیس طاہر نے کہا کہ ہم سیرت النبیۖ اور سنت رسول ۖپر عمل پر پیرا ہوکراپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو جن مشکلات ومصائب کا سامنا ہے ان سے حضور ۖکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی نمٹاجاسکتاہے ،اللہ تعالی ہمیں سیدھے رستے پر چلنے اور اپنی زندگیاں حضور ۖ کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطاء فرمائے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت اور ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے۔
٭٭٭٭٭