حسن نصراللہ 83

حسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں، ایرانی میڈیا کا دعوی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

ایرانی میڈیا نے لبنان میں اپنے نمائندے کے ذرائع کی بنیاد پر دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہا۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل کے جنگی طیاروں نے 15 میزائل فائر کیے تھے جن سے 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں