حسن علی 117

حسن علی کے ہمراہ شائقین کے ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

میلبرن (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کے ہمراہ ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے پہنچے تو شائقین کرکٹ نے انکا استقبال کیا، اس کرکٹر نے بھی ہاتھ ہلا کر مداحوں جواب دیا۔

بعدازاں کرکٹر نے ورزش کا آغاز کیا تو مداحوں نے بھی انکا خوب ساتھ دیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستانی بیٹنگ کے دوران مداحوں نے آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے ہمراہ بھی ورزش کی تھی جسکی تصاویر وائرل ہوئیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں