حسن علی 154

حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ ،17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا،لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔

اس موقع پر حسن علی نے کہا کہ فاسٹ بولر کیلئے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لیے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں