حمائمہ ملک

حسد ، نظر اس قدر بری چیزہیں اس کا رازمجھ پر اب کھلا ہے ‘حمائمہ ملک

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ حسد اور نظر اس قدر بری چیزہیں کہ اس کا رازمجھ پر اب کھلا ہے ،میرے ساتھ جوواقعہ ہواہے اس نے زندگی کے بارے میں میری سوچ بدل دی ہے ،زندگی پانی کا بلبلہ ہے اور اگلے لمحے کا کچھ پتہ نہیںہے ۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اداکارہ نے کہاکہ میں جس طرح اچانک اتنی علیل ہوئی کہ زندگی جو پہلے ایک فلسفہ لگتی تھی اب اس کی سمجھ آ گئی ہے کہ اگلے لمحے کا کوئی پتہ نہیں۔

انہوںنے کہا کہ آپ سے کوئی بھی حسد کر سکتاہے،آپ کو کسی کی نظر لگ سکتی ہے اس لئے ہر وقت اپنے رب سے خیر مانگنی چاہیے اورمیری دعا ہے کہ جولوگ حسد کرتے ہیں خداکی ذات انہیںبھی ہدایت دے اور ان کے منہ سے دوسرے کیلئے خیر کے الفاظ ہی نکلیں۔