لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ سے دی گئی سزا کے حوالے سے تفصیلات لینے کی اعتراضی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 23ستمبر کو حسان نیازی کی ملٹری کورٹ سے دی گئی سزا کے حوالے سے تفصیلات لینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے ابتدائی طور پر موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا تاہم اب معاملہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔








