واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ استفسار کیا ہے کہ آیا فرانس ، ایران کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہے ،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں پومپیو نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کی اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کی سمت اپنے میزائلوں کو استعمال کیا۔
اسی طرح ایران نے خلیج عربی میں جہاز رانی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں اور اسے خطرے سے دوچار کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ فرانس ابھی تک لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکاری ہے۔ فرانس خود کو فریب دے رہا ہے کہ حزب اللہ کے دو ونگ ہیں جن میں ایک سیاسی اور ایک عسکری ہے۔