تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی بھی ہوئی تب بھی اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گا۔
یہ کارروائیاں اس وقت تک تک جاری رہیں گی جب تک شمالی اسرائیل کے باشندے اپنے گھروں کو نہیں لوٹ جاتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اللہ یہ مانتی ہے کہ جب جنوب میں جنگ بندی ہو گی تو ہم شمال میں جنگ روک دیں گے۔ یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جب تک ہم ایسی صورتحال تک نہیں پہنچ جاتے جہاں سے شمال کے لوگ بہ حفاظت واپس لوٹ سکتے ہیں، ہم حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے۔