تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے حرکت کی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی سرگرمیاں حزب اللہ کے خلاف سختی سے جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بفر زون میں سرحدی لائن کے ساتھ پانچ آبزرویشن پوائنٹس پر تعینات رہیں گی تاکہ شمالی کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سات اکتوبر کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو دوبارہ نہیں ہونے دے گا۔ وہ سات اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا حوالہ دے رہے تھے۔