لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) اداکار و میزبان سلمان ثاقب عرف مانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہلیہ اداکارہ حرا کی منگنی تڑوا کر ان سے شادی کی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں حرا کی دوست سے بات کیا کرتا تھا اور جب حرا کی دوست کو ملنے کا کہا تو حرا بھی ساتھ آئی جس کے بعد ارادہ بدل گیا اور مجھے حرا پسند آ گئی۔
حرا کی دوست نے ہی مجھے ان کا نمبر دیا اور حرا سے ملاقات ہوئی۔مانی نے مزید کہا کہ میں نے حرا کو مجبور کیا کہ منگنی توڑ دو ہم شادی کر لیتے ہیں، پھر میں نے گھر والوں کو رشتہ دے کر بھیجا، میرے والد کو دیکھ کر حرا کے والد نے ہاں کی۔