حنا اور آغا

حرا کی حنا اور آغا علی کو خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے نصیحت

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے ایک نصیحت کی ہے۔حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حنا الطاف اور آغا علی کی ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ ‘دونوں کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔’حرا مانی نے لکھا کہ ‘بس اب یہ گاڑی اچھی چل رہی ہے دیکھنا چلتی جائے گی’۔انہوں نے حنا اور آغا کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت اونچائی، ڈھالان، پتھر، کانٹے اور رْکاوٹیں آئیں گی بس ہاتھ پکڑ کر چلتے رہنا رکنا نہیں اور جب کوئی ایک تھک جائے تو دوسرا سہارا دے’۔حرا مانی نے دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نظرِ بد سے بچائے، آمین’۔