حرا مانی 233

حرا نے مانی کو ‘بہت پیاری چیز’ قرار دے دیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے اپنے شوہر، معروف اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیاری چیز قرار دے دیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی حرا اور مانی خود اور کام سے متعلق ہر معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جسے اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز مانی کی جانب سے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی گئی ہے جس کی خوبصورت تصویریں اْن کی اہلیہ حرا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی متعدد تصویروں پر دلچسپ کیپشن بھی دیئے گئے ہیں اور مانی کی تعریفیں بھی کی گئی ہیں۔ ایک پوسٹ پر حرا نے مانی کے لیے ایک گانا لکھتے ہوئے مخاطب کیا ہے اور لکھا ہے کہ ‘ ہائے مانی، بہت پیاری چیز ہو تم بھئی۔’دوسری جانب سلمان ثاقب شیخ کی جانب سے بھی اپنے اکائونٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے حرا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔مانی کا اپنی پوسٹ پر حرا سے کہنا ہے کہ ‘بہت شکریہ، سرپرائز اچھا لگا۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں