حج

حج پر جانے سے قبل کورونا ویکسین لگوانا ہوگی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پاکستان میں رواں برس قریب 2 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر سے حج کے لئے سعودی عرب جانے والے عازمین کو ان کے اپنے ملکوں میں کورونا کی ویکسین لگائی جائیگی۔
 ویکسینیشن
پاکستان میں سرکاری سطح پر حج سکیم کے لیئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ میں شروع ہوجائیگا جبکہ حج کے لیئے فلائیٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کے ابتدا میں شروع ہوجائیگی۔

اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن نے سنٹر بنائے جائینگے۔

یہی وجہ ہے کہ حکومت ویکسین کی زیادہ ڈوزز حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کررہی ہے۔
 ویکسینیشن
22 کروڑ آبادی کے حامل پاکستان میں 5لاکھ سے زائد افراد اس موذی وبا سے متاثر جبکہ قریب 12 ہزار وفات پا چکے ہیں۔

پاکستان کوشش کررہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک 70لاکھ ڈوزز حاصل کی جاسکیں۔تاہم سردست پاکستان کو چین سے کورونا وائرس کی سینو فارم ویکسین نامی ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز مل سکی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق چین کی ویکسین کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کوویکس پروگرام کے تحت آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈوزز بھی لگائی جاسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق 2021 کے آخر تک کورونا کا شکار دنیا کے91 ملکوں میں 2 ارب افراد کو ویکسین لگانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔