شہبازشریف

حج عظیم عبادت ے، شہبازشریف کی امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمدشہبازشریف نے امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ

حج ایک بڑی عظیم عبادت اور اللہ کریم کی رحمت وخوشنودی کا ذریعہ ہے ،حج اور پھرسنت ابراہیمی دو عظیم موقعے ہیں جو اللہ تعالی کے خاص انعامات ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں پوری امت کیلئے سوچنے، اتحاد اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے ،اللہ تعالی کے حضور شکر اور عاجزی کا دن ہے.

جس نے اپنے گھر میں حاضری کا شرف بخشا ،سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں، مشکل صورتحال میں بہترین اقدامات کئے گے ،

اللہ تعالی سے امت مسلمہ کی سربلندی، مسائل، امراض، وبائوں سے نجات کی خصوصی دعا مانگی جائے۔