بی سی بی 59

حبیب البشر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے حبیب البشر کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی میں نعیم اسلام اور نادف چوہدری شامل کیے گئے ہیں جبکہ 4 رکنی کمیٹی میں حسیب الحسین کو برقرار رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نئے چیف سلیکٹر کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کے عہدے کی معیاد 2027ء ون ڈے ورلڈ کپ تک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں