188

حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد نے ایک دوسرے کو ‘ہم سفر’ منتخب کرتے ہوئے منگنی کرلی۔دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہاتھ تھامنے اور انگوٹھیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے تعلق کو رشتے میں تبدیل کردیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی یا پھر شادی کرلی؟۔آرز احمد نے حبا بخاری کے ہاتھ تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا کہ ‘چلو شادی کرتے ہیں’۔آرز احمد نے لکھا کہ ‘ایک معجزے کی طرح ملی ہو تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے’۔آرز احمد نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کب اور کہاں کی، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر 8 دسمبر کی شب کو تصاویر شیئر کیں۔

ان کی طرح حبا بخاری نے بھی 8 دسمبر کو ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا۔اداکارہ نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔حبا بخاری نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ اور آرز احمد ”بھولی بانو’ ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں، جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آرز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے آرز احمد سے جان بوجھ کر دور رہنے کی کوشش کی مگربلاآخر دونوں ایک ہوگئے۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ آرز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہون نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔دونوں اداکاروں کی جانب سے رشتے میں بندھنے کی پوسٹ کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں