نارووال( رپورٹنگ آن لائن)حالیہ بارشوں کے باعث سبزیاں مہنگی،دکانداروں کے من مانے ریٹ سن کر خریداروں کا پارہ ہائی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گھروں میں روزمرہ استعمال کی جانے والی عام سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔اور یہ اب عام لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جس کے باعث خریدار مشکلات سے دو چار ہیں اور انکا بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔دکانداروں نے من مانے ریٹ لگا رکھے ہیں۔
اس وقت عام مارکیٹ میں موسمی سبزیوں میں کریلا 250روپے کلو،کدو 200روہے کلو،بھنڈی 180روپے کلو،اروی 200روپے کلو،ٹینڈے 250 روپے کلو،بینگن 240روپے کلوگوبھی300،آلو 100روپے کلو،پیاز 60روہے کلو اور ٹماٹر180روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں ہی سبزیوں کے ریٹ زیادہ ہیں جس وہ سے وہ اسی بھا بیچنے پر مجبور ہیں۔عوام نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سبزیوں کی مناسب قیمت پر فروخت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔