اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایازصادق نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی امداد و بحالی کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کوحالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ابتدائی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیرکو ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بیرونی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کوپہنچنے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ان منصوبوں کو پہنچنے والے نقصان کا ابتدائی جائزہ لیاگیا۔









