جعفر بن یار
رپورٹنگ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈی آئی جی جیل سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے سپرنٹنڈنٹ پر مشتمل ایک ٹیم نے حافظ آباد جیل میں چھاپہ مارا تھا، ،ڈی آئی جی کہ سربراہی پر مشتمل ٹیم نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ بیرکوں کی بھی مکمل چیکنگ کی گئی،
ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل ملازمین کی نااہلی، فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کے باعث جیل کے انتظامات خراب تھے، ،جس کے بعد ٹیم کی جانب سے تفصیلی رپورٹ بنا کر آئی جی جیل کو بھجوائی گئی ،،،آئی جی جیل نے حافظ آباد جیل میں ہونے والی انسپکشن کی رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی ،
آج ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں حافظ آباد جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حافظ شہروز تارڑ، سئینر کلرک محمد شکیل، سٹور کیپر محمد خالد،
ہیڈ کلرک عبدالغفار، جیل پی سی او آپریٹر آفتاب احمد، وارڈر نعیم اختر، ہیڈ وارڈر نعیم اقبال، ہیڈ وارڈر ناصر عباس،،،ہیڈ وارڈر محمد اسماعیل ،،ہیڈ وارڈر محمد افضل اور ہیڈ وارڈر ظفر اقبال شامل ہیں،
جیل ملازمین کو 90 روز کے لئے معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہے