حارث رئوف 206

حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ٹیم کا حصہ بن گئے

میلبورن (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رئوف بگ بیش لیگ کیلئے میلبرن اسٹارز کا حصہ بن گئے ۔ ذرائع کے مطابق حارث رئوف گزشتہ شب نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ پہنچے۔میلبرن اسٹارز کے برسبین ہیٹ کے خلاف میچ کیلئے حارث رئوف 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔واضح رہے کہ حارث نے پہلے پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمائندگی کی، سیریز کے بعد حارث رئوف پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں