ناصرحسین شاہ 8

حارث رؤف پر جرمانہ، ناصرحسین شاہ نے جیب سے ادائیگی کا اعلان کردیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ نوجوان کرکٹر بہادر ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں حارث رؤف نے 0ـ6 کا اشارہ کیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کی سیلیبریشن پر بیٹ کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا تے ہوئے قومی کرکٹر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا، انہیں اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں