لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)لاہور قلندز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ حارث رؤف نے اپنی کرکٹ کو کافی بہتر کیا، اس سے مقابلہ رہتا ہے، لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک راشد خان کے آنے سے مضبوط ہوا ہے۔ایک انٹرویو میںشاہین آفریدی نے کہا کہ جیسا کراچی میں کھیلے کوشش ہوگی ابوظبی میں بھی ویسا کھیلیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے اس بار بھی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں، ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔کرکٹر شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے اس بار ٹرافی حاصل کریں، ابتدائی 2 میچز ہمارے لیے کافی اہم ہوں گے۔