حارث رؤف 156

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب کا انعقاد آئی جی بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا تھا جس میں نسیم شاہ کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں