کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ومیزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کے بعد اگر چلنے کی کوشش کرتی تو خون کی الٹیاں لگ جاتی تھیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر صارفین بغیر کچھ سوچے سمجھے کسی کے بھی بارے میں بولنا شروع کر دیتے ہیں انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کی زندگی میں کیا چل رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے گفتگو کہا کہ 2022ء میں دبئی میں سال نو کے موقع پر میرا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔متھیرا نے بتایا کہ حادثے میں سینے اور پھیپھڑوں پر سخت چوٹیں لگی تھیں جبکہ میرا جبڑا بھی ٹیڑھا ہوگیا تھا ، مجھے سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد کافی عرصے تک زیر علاج رہی ،اس دوران صرف بستر تک محدود تھی ،تقریبا ایک سال تک کسی کوئی ایکسرسائز کرنے، یہاں تک کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی کیونکہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، جس سے وزن بڑھ گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کبھی چلنے کی کوشش بھی کرتی تھیں تو خون کی الٹیاں لگ جاتی تھیں۔متھیرا نے بتایا کہ میں نے اپنے جسم سے 3باراضافی چربی نکلوائی ہے مجھے لگتا ہے میں مزید ایک بار پھر اس عمل سے گزروں گی۔