اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ امارت اسلامی کے سیاسی موقف کی حمایت کی ہے،امارت اسلامی کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ،عالمی دنیا امارت اسلامی کی حکومت قبول کرے اور ان کی ہر ممکن امداد کرے۔
ترجمان اسلم غوری کے مطابق افغان وزیر تعلیم ملا عبد الباقی حقانی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ امارت اسلامی کے سیاسی موقف کی حمایت کی ہے۔
ترجمان اسلم غوری کے مطابق دونوں رہنماوں میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جے یو آئی نے ہمیشہ امارت اسلامی کے سیاسی موقف کی حمایت کی ۔امارت اسلامی کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔عالمی دنیا امارت اسلامی کی حکومت قبول کرے اور ان کی ہر ممکن امداد کرے، افغان وزیر تعلیم نے جے یو آئی سربراہ کی جانب سے امارت اسلامی کی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود ،ایم پی اے اصغر ترین ،مفتی ابرار احمد اور مولانا عبدالمجید ہزاروی موجود تھے۔