سینیٹ الیکشن

جے یو آئی نے بھی سینیٹ الیکشن فروری میں کرانے کی مخالفت کردی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔ جے یو آئی کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ سینیٹ آئینی ادارہ ہے اور اس کے انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے لہذا قبل از وقت سینیٹ انتخابات کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ کے نصف ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائیں گے اور مارچ میں ہی نئے ممبران کا انتخاب ہوگا جس کے بعد سینیٹ کے انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ غیر قانونی اقدامات سے لگ رہا ہے۔