اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علما اسلام (جے یوآئی)کی مرکزی مجلس عاملہ نے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے بلز کو مسترد کردیا اور ای وی ایم پر تشویش کا اظہار کیا ہے،مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں جو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،مرکزی مجلس عاملہ نے صوبائی جماعتوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی تجویز دی،
جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران و صوبائی امرا و نظما شریک ہوئے،مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی رہنما شمس الرحمان شمسی صاحبزادہ خواجہ رشید احمد، مولانا رشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری پر مرکزی مجلس عاملہ نے تشویش کا اظہار کیا،
جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمان کو بلڈوز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا،مرکزی مجلس عاملہ نے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے بلز کو مسترد کردیا،ای وی ایم پر مرکزی مجلس عاملہ نے تشویش کا اظہار کیا،مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے تجاویز پیش کی،مرکزی مجلس عاملہ صوبائی جماعتوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی تجویز دی