لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کوئی نوٹس نہیں ملا، اگر نوٹس ملا تو عدالت جائوں گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ خودظل شاہ قتل میں محسن نقوی کے ساتھ مرکزی ملزم ہے، ملزم خود مقدمے کی تفتیش کیسے کر سکتا ہے۔
