گورنمنٹ کالج یونیورسٹی

جی سی یو میں ہوپ فیسٹیول کا انعقاد

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہیومینٹی الائنس سوسائٹی کی جانب سے ہوپ فیسٹیول کا انعقاد،طلبہ نے تھیٹر پرفارمنس کے ذریعے ذہنی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا۔

فیسٹیول میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے انگریزی کھیل Silent Battlesپیش کیا،جبکہ کنیئرڈ کالج کی طالبات نے بھی انگریزی ڈرامہThe School of Husbands پیش کیا۔ فیسٹیول میں جی سی یو کے طلبہ کا اردو کھیل فریبِ تشخیص بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔گیمنگ مقابلے، فوڈ اور جیولری اسٹالز بھی فیسٹیول کا حصہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر صائمہ ارم کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہر گھنٹے ایک نوجوان خود اذیتی کا شکار ہوتا ہے۔شعبہ سائیکالوجی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سلمی حسن کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔