جی سی یونیورسٹی 177

جی سی یونیورسٹی میں لا ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لا ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ،رواں سال پانج سالہ ایل ایل بی (آنرز)پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ایل ایل بی پروگرام کو انتہائی احتیاط سے مرتب کیا گیا ہے، لا پرواگرام کو ڈیزائن کرنے میں جی سی یو کو سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ، موجودہ جج جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن کی رہنمائی حاصل رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو ڈاکٹر محمد اقبال لا سکول قائم کرنا چاہتا ہے،لا سکول میں ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز بھی آفر کریں گے۔

جی سی یو رواں سال شعبہ میڈیا سٹڈیز کے قیام کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بورڈ آف اسٹڈیز اور جی سی یو اکیڈمک کونسل پہلے ہی نئے پروگراموں کی منظوری دے چکے ہیں،لا اور میڈیا سٹڈیز پروگرامز کو حتمی منظوری کے لیے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں