لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ترکی زبان و ادب میں نیا ڈگری پروگرام شروع کرنے کا اعلان۔چار سالہ بی ایس پروگرام کے لیے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور سنڈیکیٹ منظوری دے چکے ہیں۔
جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ترک ثقافت اور زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جی سی یو ترکی کی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے، اس اقدام سے بی ایس پروگرام کے طلباء کو ترکی کا دورہ کرنے اور ترک یونیورسٹیوں میں ترکی زبان سیکھنے کا موقع ملے گا۔اس سے قبل یونیورسٹی میں شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز بھی قائم کیا گیا ہے ۔