ملیریا 54

جیکب آباد میں مچھروں کی یلغار، درجنوں افراد ملیریا میں مبتلا

جیکب آباد (رپورٹنگ آن لائن)جیکب آباد میں مچھروں کی یلغار، درجنوں افراد ملیریا میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر اور گردونواح میں مچھروں کی یلغار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلی محلوں، نالیوں اور گندے پانی کے جوہڑوں میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے .

جس کے نتیجے میں ملیریا اور دیگر امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد شدید بخار اور ملیریا کی علامات کے ساتھ سرکاری اور نجی اسپتالوں سے رجوع کر رہے ہیں صرف سول اسپتال جیکب آباد میں روزانہ درجنوں مریض لائے جارہے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی مچھر مار اسپرے مہم شروع نہیں کی.

جس کی وجہ سے بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیوں کا استعمال کریں بخار ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں تاکہ مرض کو ابتدا میں ہی قابو میں لایا جا سکے، دوسری جانب عوام نے حکومت سندھ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مچھر اسپرے مہم شروع کی جائے اور ملیریا کے مریضوں کے لیے اسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں