کشیدگی 59

جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ائیرلائن ٹکٹس مزید مہنگے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مسافروں کیلئے کرایوں میں اضافے کا دباؤ بڑھا دیا۔

فیول کی قیمت 388 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 472 روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے، جو اب تک تقریباً 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

ائیرلائنز نے بنیادی کرایہ تو برقرار رکھا ہے، لیکن فیول سرچارج میں اضافے نے ٹکٹس کو مزید مہنگا کر دیا ہے، پی آئی اے نے مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کیا ہے، جبکہ کینیڈا جانے والی پروازوں پر 100 ڈالر تک، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اور سعودی عرب و دیگر گلف روٹس پر 50 ڈالر تک اضافی چارج لاگو کیا ہے۔

نجی ائیرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی سرچارج نافذ کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق خلیجی فضائی حدود کی بندش اور مہنگے ایندھن کے دباؤ کے باعث کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں