جینک سنر

جینک سنر آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

کوارٹر فائنل میں سنر نے آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منوار کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکی کھلاڑی ٹاڈ شیلٹن نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو ہرادیا۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نمبر ون سیڈ اٹلی کے جینک سنر نے حریف کھلاڑی آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منوار کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹرسیٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

جینک سنر کی جیت کا اسکور 6ـ3، 6ـ2 اور 6ـ1 رہا۔ایک اور کوارٹر فائنل میں نمبر 21 سیڈڈ کھلاڑی ٹاڈ شیلٹن نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے لورینزو سونیوگو کو 6ـ4، 7ـ5، 4ـ6 اور 7ـ6 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔