مسرت جمشید چیمہ

جیل میں رکھنے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت کا گراف اوپر گیا ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ،ان کی اہلیہ اور دیگر رہنما جس عزم و استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے ہمارے حوصلوں کو بھی تقویت ملتی ہے ، ہم آج بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مسلسل اور لازوال جدوجہد کے ذریعے عوام کو شعور دیا ، یہی وجہ ہے کہ آج حکمرانوں سے سوال کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ قوم کا سوال ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قصور ہے جو انہیں جیل میں قید رکھا گیا ہے لیکن حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ۔

حکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر ان کی مقبولیت کو ختم کر لیں گے لیکن اس کے برعکس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر گیا ہے ۔ ان شا اللہ ظلم اور جبر کی طویل رات جلد ختم ہوگی اور پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ایک بار پھر عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئے گی۔