اسد قیصر 72

جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا، اسد قیصر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصرنے کہاہے کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر نے کہاکہ ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کیلئے چھوڑ بھی نہیں رہا، صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہاہک جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ،اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے،عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے، ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے، ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ انہوںنے کہاکہ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے تاہم کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں