ملازمین

جیل ملازمین کے لئے بڑی خبر، آئی جی آفس کے مانیٹرنگ سیل میں تعینات ملازمین کی ویکلی چھٹی منظور

جعفر بن یار

آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ نے چند روز قبل کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا تھا،آئی جی کی جانب سے مانیٹرنگ سیل میں تعینات ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا،آئی جی جیل نے مانیٹرنگ سیل سے مختلف جیلوں کا معائنہ کیا،
 ملازمین

کمپلینٹ سیل میں تعینات ملازمین کی جانب سے آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ سے ویکلی چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر آئی جی نے منظوری دے دی ،
 ملازمین
آج باقاعدہ طور پر ملازمین کی چھٹی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مانیٹرنگ سیل میں تعینات ملازمین ہفتہ میں ایک دن چھٹی کر سکیں گے،
 ملازمین

آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ کے فیصلے پر ملازمین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا،
محکمہ جیل کے ملازمین میری فیملی کا حصہ ہیں ،ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرنا میرا فرض ہے ،آئی جی جیل مرزا شاھد سلیم بیگ